کیا عیسائی عورت سے نكاح جائز ہے؟

کیا عیسائی عورت سے نكاح جائز ہے؟

کیا عیسائی عورت سے نكاح جائز ہے؟ 1920 1080 The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib

سوال

  1. کیا ایك شیعہ مسلمان کا کسی عیسائی عورت سے نكاح جائز ہے؟
  2. اور اگر وہ اس سے نكاح کرلیتا ہے، تو کیا اس عورت کو مسلمان بنانا اور اسے حجاب پہنانا اس پر فرض ہے ؟
  3. اور اگر وہ حجاب نہیں پہنتی ہے، تو کیا شوہراس گناہ کے لئے ذمہ دارہے؟

جواب

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جو بڑا ہی مہربان، اور نہایت رحم کرنے والا ہے .
درود و سلام ہو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت علیہم السلام پر، اللہ ان کے ظہور میں تعجیل فرمائے اور ان کے دشمنوں پر اللہ کا عتاب ہو.

شیخ سے مشاورت کے بعد، ابل كتاب سے نكاح جائز ہے،جیسے عیسائی، یہودی عورت اور كچھ كے مطابق زرتشتی اور ”اہل تسنن“ عورت سے بھی جائز ہے۔ شوہر پر واجب نہیں ہے کہ وہ اسے مسلمان بنائے یا حجاب پہنائے۔ مزید یہ کہ اس پر كوئی گناہ نہیں ہے کہ اگر وہ اسے نہ پہننے پر بضد ہے۔ ہاں، اسے حقیقی دین كی طرف اور حجاب اور دوسرے اسلامی مسائل كی ہدایت كرنے كی كوشش ضرور كرنی چاہئے۔

اور اگر زوجہ اہل کتاب میں سے ہے تو سید صادق شیرازی کے نزدیک وہ احتیاط واجب کے بنا پرشرعی اعتبار سے ناپاک سمجھی جاتی ہے۔ لھٰذا اس شخص کو احتیاط برتبا چاہئیے کہ اس سے نجاست نہیں پھیلے یا عبادات اور دیگر ایسے افعال جیسے وضو کے لئے طہارت کا خیال رکھے۔

اور مزید یہ كہ احتیاط کرے کہ اس عورت کے تیار کردہ کھانے کو نہ کھائے کی جو کہ نمی کی وجہ نجس ہوسکتا ہیں، وغیرہ۔

دفتر شیخ الحبیب

The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib