یہ روح القدس کون ہیں؟ یہ کیسے معصومین (علیہم السلام) کی مدد کرسکتے ہیں، جبکہ ان کا درجہ تمام مخلوق سے بلند ہے؟

یہ روح القدس کون ہیں؟ یہ کیسے معصومین (علیہم السلام) کی مدد کرسکتے ہیں، جبکہ ان کا درجہ تمام مخلوق سے بلند ہے؟

یہ روح القدس کون ہیں؟ یہ کیسے معصومین (علیہم السلام) کی مدد کرسکتے ہیں، جبکہ ان کا درجہ تمام مخلوق سے بلند ہے؟ 1920 1080 The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib

سوال

یہ روح القدس کون ہیں؟ کیا یہ کہنا صحیح ہوگا کہ روح القدس معصومین (علیہم السلام) سے بہتر ہے؟ روح القدس آئمہ علیہم السلام کی مدد کرتے ہیں اور انھیں کامیابی سے ہمکنارکرتے ہیں؟


جواب

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جو بڑا ہی مہربان، اور نہایت رحم کرنے والا ہے
درود و سلام ہو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت علیہم السلام پر، اللہ ان کے ظہور میں تعجیل فرمائے اور ان کے دشمنوں پر اللہ کا عتاب ہو.

اس تعلق سے تصور و نظریہ کی تصحیح و درستگی کے لئے بیان کر دیں کہ روح القدس اہلبیت علیہم السلام سے علیٰحدہ، مستقل و آزاد ، خودمختارمخلوق نہیں ہے، بلکہ یہ معصومین علیہم السلام کے وجود کا ایک حصہ ہے۔ تاہم، ہم اس کی حقیقت سے واقف نہیں ہیں اسی طرح جیسے ہم معصومین علیہم السلام سے متعلق بقیہ چیزوں کو نہیں جانتے۔ اس موضوع کی غلط فہمی کی اصل ان روایات میں ہے جنھیں سمجھنے سے ہم قاصر رہ گئے، جو یہ کہتی ہیں کہ روح القدس آئمہ علیہم السلام کے ساتھ چلتے ہے، جس پر بعض لوگ یہ گمان کربیٹھے کہ یہ ایک مستقل و آزاد وجود ہے ۔ جبکہ یہ مستقل و آزاد و علیٰحدہ، خودمختارمخلوق نہیں ہے، بلکہ اسے اس طرح سمجھئے یہ عقل کی مانند ہے، جو انسان کے ساتھ چلتی ہے اوراس کے وجود کا ایک جز ہے۔ بہت سی روایات اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ یہ روح معصومین (علیہم السلام) کے وجود کا ایک حصہ ہے۔ مفضل ابن عمر امام ابی عبداللہ الصادق علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں۔

اللہ سبحانہ و تعالی نے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کو پانچ روحیں عطا فرمائیں ہیں ۔ روح حیات جس کے ذریعے وہ چلتے اور حرکت کرتے ہیں، روح قوت جس سے انھیں تقویت و طاقت ملتی ہے کاموں کو انجام دینے میں، روح شہوت جس کے ذریعہ کھاتے پیتے ہیں، نکاح کرتے ہیں لذات زندگی سے بہرہ مند ہوتے ہیں، روح ایمان جس کے ذریعہ وہ ایمان لائے اور حق کے طرفدار تھے،روح قدس جس کی بنا پر انہوں نے کار نبوت انجام دئے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اس دنیا سے تشریف لے جانے کے بعد یہ روح آئمہ علیہم السلام میں منتقل ہوگئی
الکافی از الکلینی جلد ١ صفحہ ٢٧٢

اس روایت نے ہماری کج فہمی کو دور کردیا۔ اور ہم پر یہ بات آشکار کر دی کہ روح القدس معصومین علیہم السلام ہی کا ایک جزہے، نا کہ ایک مستقل و آزاد و علیٰحدہ، خودمختارمخلوق، کہ ہم معصومین علیہم السلام کا اس سے مدد لینا معیوب محسوس کریں۔ مزید یہ کہ اس قسم کی تنقید اسی طرح ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیسے اپنی مدد خود کرسکتے ہیں؟ کس طرح ممکن ہے کہ امام الصادق علیہ السلام اپنی مدد آپ کر سکتے ہیں۔

دفتر شیخ الحبیب

The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib