جنت کی خاتون

جنت کی خاتون

جنت کی خاتون 1046 590 The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib

اینلایٹنڈ كنگڈم پروڈكشن نے اپنی پہلی فلم”جنت كی شاہزادی“كا اعلان كیا ہے ۔ ایك تاریخی تمسیل جو دختر پیغمبر حضرت محمد (علی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جناب فاطمہ (سلام اللہ علیہا) كے دل دہلا دینے والے سفر (مصائب) پر مبنی ہے۔

یہ فلم سنیما كی تاریخ میں اپنی منفرد اور تاریخی معیار سے درست روایت اور نمایاں ویجوئل ایفیكٹ کے ساتھ اپنی نوعیت كی پہلی فلم ہے۔ اس كی لاغت 15 ملین ڈالر ہے اور سینما گھروں میں اس كی بڑے پیمانہ پر مقبولبت كی پشین گوئی كے ساتھ۔

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور جناب فاطمہ (سلام اللہ علیہا) كی جدائی كو 1400 برس بعد ، جنگ زدہ داعش كے زیر قبضہ عراق میں دہشت گردوں كے درمیان ایك بچہ نے صبر كا سبق حاصل كیا۔ اپنی والد كو كھونے كے بعد، بچہ خود كو ایك نئے مكان میں پاتا ہے، جہاں اس كی دادی اسے جناب فاطمہ كی داستان سناتی ہے اور دہشت گردی کا پہلا شکار ہونے کی حیثیت سے ان کی تکالیف کیسے قابو سے باہر ہوگئی اور اکیسویں صدی تك پہونچی۔

اسلامی روایت کے مطابق ، کسی اداکار یا فرد نے فلم میں کسی بھی مقدس شخصیت کی نمائندگی نہیں کی۔ سنیما ٹکنالوجی میں جدید ترین اور عظیم ترین ٹکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ، مقدس شخصیات کی اداکاری ایک منفرد اسلوب ، کیمرا ایفیكٹ ، چراغ بندی اور ویجوئل ایفیكٹ کے ذریعے حاصل کی گئی۔

یہ فلم محبت اور امن کا پیغام دیتی ہے مشکلات کے وقت ایک بہتر ذہنیت کا مطالبہ کرتی ہے مجھے یقین ہے کہ جناب سیدہ فَاطِمَة ٱلزَّهْرَاء کے نقش قدم پر چلنے سے انسانیت کو سکون اور امن ملیگا جسکی وجہ سے انصاف ، اور مساوات فتح پائے گی میری دعا ہے کہ ایسا ہو۔


سرکاری ٹریلر

پردے کے پیچھے

مزید معلومات کے لئے ملاحظہ کریں

The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib