کوی شخص کیسے اپنی قوتِ حافظه کو مزید مضبوط بناسکتا ہے؟

کوی شخص کیسے اپنی قوتِ حافظه کو مزید مضبوط بناسکتا ہے؟

کوی شخص کیسے اپنی قوتِ حافظه کو مزید مضبوط بناسکتا ہے؟ 1920 1080 The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib

سوال

میں نے ایک ویڈیو میں دیکھا تھا کہ شیخ یاسر الحبیب نے ایک واقعہ بیاں کیا تھا، جس میں ایک عورت نے جنابِ فاطمہ زہرا(سلام الله علیها) کی خدمت مین حاضر ہو کر ان سے پوچھا کہ اس کا بچہ آہستہ سے سیکھتا ہے اور جس کے جواب مین ہماری شہزادی جنابِ فاطمہ زہرا(سلام الله علیها) نے اس عورت کو کہا کہ وہ ہر صبح اپنے اس بیٹے کو ۲۱ بیج یہ گولیاں دیا کرے۔ مجھے یاد نہیں ہے کہ وہ کیا تھا(گولیوں یا بیجوں کا نام) اور اس عورت نے ہر روز اپنے بیٹے کو یہ دیا تھا، اور اس کا حافظه درست ہو گیا۔ یا پھر کیا بات یہ تھی کہ ایک خاتون نے علامہ صاحب سے کہا تھا کہ اس کا بیٹا اسکول کی پَڑھائی میں تند تھا، جس کے جواب میں انہوں نے اس عورت سے کہا تھا کہ وہ اسے ۲۱ گولیاں دیا کرے۔ مجھے صحیح طور سے تو یاد نہیں ہے کہ ان کا کیا نام تھا، اور میں ان کا نام جاننا چاہتا ہوں۔ شکریہ-

محمد زائر


جواب

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جو بڑا ہی مہربان، اور نہایت رحم کرنے والا ہے
درود و سلام ہو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت علیہم السلام پر، اللہ ان کے ظہور میں تعجیل فرمائے اور ان کے دشمنوں پر اللہ کا عتاب ہو.

اچھی ذہنی صحت اور مضبوط حافظه کے لیے، خالی پیٹ کے ساتھ ۲۱ کشمش کھانا تجویز کیا جاتا ہے۔ اور بھی متعدد دوسری تجویز کردہ چیزیں ہیں۔ جن مین شامل:

  • قرآن کریم کی تلاوت بالخصوص آیت الکرسی کی۔
  • نماز شب پڑنا۔
  • محمد وآل محمدؑ پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجنا۔
  • روزہ رکھنا۔
  • اپنے دانتوں کو مسواک سے صاف کرنا۔
  • شہد پینا-
  • شکر اور کندر کھانا-

ہر نماز کے بعد كوئی شخص اس دعا کو پڑھ سکتا ہے

عن النبي صلى الله عليه واله وسلم قال يا علي أذا أردت أن تحفظ كل ماتسمع فقل في دبر كل صلاة ( سبحان من لايعتدي على أهل مملكته سبحان من لا ياخذ أهل الأرض بالوان العذاب سبحان الرؤوف الرحيم اللهم أجعل في قلبي نورا وبصرا وفهما وعلما أنك على كل شئ قدير )

ترجمہ
رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت ہے كہ آپ نے علی (علیہ السلام) سے فرمایا:

اگر آپ تمام سنی ہوئی باتیوں كو حفظ کرنا چاہو تو ہر نماز کے بعد كہو: ”پاک ہے وہ ذات جو اپنی اہل مملكت پر ظلم نہیں کرتا۔ پاک ہے وہ ذات جو اہل زمین كو طرح طرح كے عذاب میں مبتلا نہیں كرتا۔ اے خدائے رؤوف و رحیم۔ میرے دل میں نور، بصیرت، فہم اور علم كو قرار دے، تو ہر چیز پر قادر ہے۔

دفتر شیخ الحبیب

The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib