عرفان سے متعلق سوالات؟

عرفان سے متعلق سوالات؟

عرفان سے متعلق سوالات؟ 1920 1080 The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib

سوال

’موجودات جو اس کے ذریعہ ہے‘‘ ، ’’موجودات جو اس پر ہے

یا اسی طرح کی دوسری باتیں۔

  1. ان میں کیا فرق ہے؟
  2. وحدت الوجود اور وحدت الموجود کے متعلق، وہ صحیح ہیں یا غلط؟
  3. ان دونوں کے اصطلاحی معنی کیا ہے؟

اور دوسرے یہ کہ ، جو لوگ شیعیت سے تعلق رکھتے ہیں

  1. ان کے لئے دنیوی اور اُخروی زندگی میں کیا بہتر ہے؟
  2. اس کا آسان زبان میں مختصر اور قابل استفادہ جواب کیا ہے؟
  3. اور آپ اس معاملہ کو کس طرح سلجھائیں گے؟

جواب

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جو بڑا ہی مہربان، اور نہایت رحم کرنے والا ہے .
درود و سلام ہو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت علیہم السلام پر، اللہ ان کے ظہور میں تعجیل فرمائے اور ان کے دشمنوں پر اللہ کا عتاب ہو.

موجودات جو اس کے ذریعے ہیں

اِس کے معنی ہیں کہ اس کے وجود کی شاخیں ہیں۔

موجودات جو اس پر ہیں,

اِس کے معنی ہیں کہ اس کے وجود کی بنا پر موجودات کی اہمیت و قیمت ہے

وحدت الوجود کی اصطلاح کے معنی ہیں کہ تمام موجودات کا وجود ایک ہے۔ جس طرح ایک برقی لیمپ۔

وحدت الموجود کی اصطلاح کے معنی ہیں کہ تمام موجودات اپنی وجودی حیثیت میں ایک ہیں

ہم نے عرض کیا تھا کہ جو لوگ’’وحدت الوجود‘‘ کے معتقد ہیں، وہ نہ صرف شیعہ نہیں بلکہ اسلام سے بھی باہر ہیں، اور ان کا ٹھکانہ جہنم کی آگ ہے اس اصطلاح کو ماننے والا فقہی اعتبار سے نجس اور پاک کے مسائل میں ہے۔ رجوع کیجئے سید المرجع کو جو اس معاملہ میں گمراہ ہوگئے ان کے لئے مختصر جواب ہمارے مولا و آقا امام جعفر صادق علیہ السلام کا ہے انھوں نے فرمایا:

اللہ اپنی مخلوقات سے جدا ہے، اور اس کی مخلوقات اس سے بالکل جدا ہے ہم جس کسی چیز کو بھی مخلوق کہیں گے وہ اللہ کے علاوہ ہے۔ وہ ہر چیز کا خالق ہے وہ منزہ اور پاک ہے وہ اس میں کوئی مشابہت نہیں پائی جاتی اور وہ ہر چیز کا سننے والا جاننے والا ہے
الکافی جلد۱، صفحہ ۸۲

دفتر شیخ الحبیب

The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib