کیا یہ بات سچ ہے کہ اس دنیا میں اس وقت ٣١٣ مخلص مومنین موجود نہیں ہیں ؟

کیا یہ بات سچ ہے کہ اس دنیا میں اس وقت ٣١٣ مخلص مومنین موجود نہیں ہیں ؟

کیا یہ بات سچ ہے کہ اس دنیا میں اس وقت ٣١٣ مخلص مومنین موجود نہیں ہیں ؟ 1920 1080 The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib

سوال

کیا یہ بات حقانیت پر مبنی ہے کہ موجودہ دور میں متقی، پرہیزگار،بہادر و جاں باز الغرض جملہ صفات کے حامل تین سو تیرہ مومنین کرہ ارض پر موجود نہیں، جن کی عدم موجودگی امام مھدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کی راہ میں حائل ہے اگر وہ موجود ہوں گے تو امام علیہ السلام ظہور فرمائیں گے۔ برائے کرم وضاحت فرمائیں۔


جواب

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جو بڑا ہی مہربان، اور نہایت رحم کرنے والا ہے
درود و سلام ہو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت علیہم السلام پر، اللہ ان کے ظہور میں تعجیل فرمائے اور ان کے دشمنوں پر اللہ کا عتاب ہو.

اس ضمن میں جو روایات وارد ہوئیں ہیں ان کی رو سے نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ آپ کی بات درست ہے۔ شدید کرب کا مقام ہے کہ ہمارے درمیان ان صفات کے حامل ۳۱۳ کی تعداد میں افراد موجود نہیں ہیں، جو امام مھدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کی راہ ہموار کر سکیں

دفتر شیخ الحبیب

The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib