سوال
میں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں: کیا پیغمبراکرم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یا امیرالمومنین (علیہ السلام) یا صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا (سلام علیہا) اورائمہ اطہار(علیہم السلام) نے اذان اورإِقَامَة میں تیسری شہادت أشهد أن على ولى الله پڑھنے کے حوالے سے کوئی ذکر کیا ہے؟ انھوں علیہم السلام نے کبھی بذات خود اذان اورإِقَامَة میں یہ گواہی دی ہے، چاہے اس میں انھوں نے اخفاء ہی کیوں نہ کیا ہو؟
جواب
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جو بڑا ہی مہربان، اور نہایت رحم کرنے والا ہے .
درود و سلام ہو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت علیہم السلام پر، اللہ ان کے ظہور میں تعجیل فرمائے اور ان کے دشمنوں پر اللہ کا عتاب ہو.
جی ہا بالکل اللہ تعالٰی نے تخلیق کے آغاز سے ہی تیسری گواہی شامل کرکے دعا کی اذان کا اعلان کیا! ہمارے مولا ابو عبد اللہ الصادق ؑ نے فرمایا:
ہم سب سے پہلے گھرانے ہیں جن کو اللہ نے ان کے ناموں کے ساتھ مدح کی۔ جب اس نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا تو اس نے ایک داعی کو حکم دیا کہ: ‘میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں’ تین بار ، ‘میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد رسول اللہ ہے تین بار،’ میں گواہی دیتا ہوں کہ علی مومنین کے امیر ہے، تین بار۔
الامالی از شیخ الصدوق صفحہ ٧٠١
رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بھی ایسا ہی کرنے کی تاکید کی ہے۔ آپ نے فرمایا
جو کوئی دنیا اورآخرت میں حق سے متمسک ہونا چاہتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ کہے: اشہد ان لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ علی ولی اللہ۔
الفضائل از ابن شاذان صفحہ ١۵۴
مزید یہ کہ امام الصادق (علیہ السلام) نے حکم دیا ہے کہ شہادتین کے ساتھ شہادت ثالثہ کو ہمیشہ پڑھیں۔ امام ؑ نے فرمایا : اگر تم میں سے کوئی کہے کہ؛
لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ تو ضروری ہے کہ اقرار کرے علیا ولی اللہ
الاحتجاج از الطبرسی جلد ١ صفحہ ٢٣٠
اہل تسنن نقل کرتے ہیں کہ چند مسلمانوں نے حضرت سلمان فارسی علیہ الرحمۃ کو اذان میں تیسری شہادت کا اقرار کرتے ہوئے سنا تو فوراً رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ان کی شکایت کی۔ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا:
تم لوگوں نے بہترین کلام سنا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہوں نے سنا کہ ابا ذر رحم. اللہ علیہ نے اسی طرح نماز کے لئے اذان دی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
کیا تم بھول گئےکہ میں نے غدیر خم میں کہا تھا جس جس کا میں مولا ہوں علی علیہ السلام اس کے مولا ہیں۔؟
رسالۃ الہدایۃ از شیخ محمّد حسین الطاہر، صفحہ ۴۵ نقل از کتاب السلفیٰ فی امر الخلافۃ، از شیخ عبدالله المراغی المصری – اہل تسنن عالم
ان روایات کی بنیاد پر ہمیں معلوم ہوا کہ معصومین علیہ السلام اذان میں تیسری شہادت کا ذکر کرتے تھے، جو کہ اذان کا جزء ہے جبکہ اسے الگ اور نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ انہوں نے عمل کرنے کے بعد ہی کسی بھی عمل کی طرف ہماری ھدایت و رہنمائی فرمائی ہے۔
دفتر شیخ الحبیب