اسلامی سال کب شروع ہوتا ہے؟

اسلامی سال کب شروع ہوتا ہے؟

اسلامی سال کب شروع ہوتا ہے؟ 1920 1080 The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib

سوال

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ واضح کریں گے کہ اسلامی ہجری کس طرح وجود می آیا اور اس کے تاریخی شواہد بیان کریں۔

ال فاطمی


جواب

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جو بڑا ہی مہربان، اور نہایت رحم کرنے والا ہے .
درود و سلام ہو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت علیہم السلام پر، اللہ ان کے ظہور میں تعجیل فرمائے اور ان کے دشمنوں پر اللہ کا عتاب ہو.

اسلامی سال کا آغاز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہجرت سے ہوتا ہے۔ اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ ان کی ہجرت ربیع الاول کے مہینے میں واقع ہوئی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود حکم دیا کہ اسلامی نیا سال اسی تاریخ سے شمار کیا جائے ۔ آپؐ کے صحابہ نے اس حکم کی تعمیل کی جب تک عمر ابن خطاب لعنت اللہ علیہ نے اسے تبدیل کر دیا اور جاہلیت کے دور میں شمار کیا جانے والے مہینہ یعنی ماہ محرم قرار دیا۔

الحاکم زہری سے نقل کرتا ہے:

جب نبی ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینے وارد ہوئے ، انہوں نے نے لوگوں کو سال کے آغاز کرنے کا حکم دیا، تو اسے ماہ ربیع الاول میإ شمار کیا جانے لگا۔
فتح الباری مصنف – ابن حجر عسقلانی ٧ – پیج ٢٠٧ ۔

الاسماعی نقل کرتا ہے :

آپ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے سال کاآغاز ماہ ربیع الاول میں درج کیا۔
اللعن باالتوبیخ از سخاوی ص ۷۸

صاحب ابن عباد کہتا ہے کہ:

آپؐ مدینہ ربیع الاول کے بارہ دن گزرنے کے بعد روز دو شنبہ وارد ہوئے۔ سال کا آغاز وہاں سے شمار کیا جانے لگا، پھر اسے واپس ماہ محرم کی طرف لے جایا گیا۔
عنوان المعارف از صاحب ص ١١

آل- قسطلانی ذکر کرتے ہے

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سال کو آغاز کرنے کا حکم دیا ، اور یہ ہجرت کی تاریخ سے لکھ دیا گیا تھا۔ کہا جاتا تھا کہ عمر وہ پہلے شخص تھا جس نے اس کو ماہ محرم سے شروع کیا۔
المواہب الدنیہ ،ال قسطلانی ، ج١- ص ٦٧

ابن شہر آشوب لکھتے ہیں:

طبری اور مجاہد نے اپنی تاریخ کی کتابوں میں کہا ہے کہ عمر ابن الخطاب نے لوگوں کو جمع کیا اور ان سے پوچھا کہ کس دن سے سال کا آغاز کرنا چاہئے (اسلامی سال کے پہلے دن کی طرح)۔ امام علی ؑ نے کہا: ‘جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کی اور کفر کے شہر کو چھوڑ دیا۔ امامؑ کا کہنا تھا کہ آنحضرت ؐ کی سنت برقرار رہے اور اس میں بدعت واقع نہ ہو اور سال کا آغاز ان کے حکم کے مطابق ماہ ربیع الاول قرار دیا جائے اور جیسا کہ لوگ اس پر عمل پیرا تھے۔ یہ دونوں کتابیں ابن شہاب سے نقل کرتی ہے۔
المناقب : ابن شہر آشوب ،ج- ۱، ص ٣٣٨

اس بنیاد پرہم جان سکتے ہیں, اسلامی محمدی سال کا آغاز ربیع الاول کو شروع ہوتا ہے ۔ جہاں تک عمر کا دورجہالت کا بدعتی سال ہے تو یہ ماہ محرم سے شروع ہوتا ہے۔ ہر شخص کو اسلامی سال کے مطابق حسابات اور تاریخوں کا استعمال کرنا چاہئے . اور اسی وجہ سے ہم ۱۴۳۰ کے ماہ سفر میں ہے نہ کہ ۱۴۳۱ میں۔ کیوں کہ ہم اسلامی سال کا آغاز ماہ ربیع الاول سے مانتے ہے۔

دفتر شیخ الحبیب

The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib