یہ کیسے ممکن ہے کہ امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ شریف) با حیات ہیں، جبکہ وہ گیارہ سو سال پہلے پیدا ہوئے ہیں؟

یہ کیسے ممکن ہے کہ امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ شریف) با حیات ہیں، جبکہ وہ گیارہ سو سال پہلے پیدا ہوئے ہیں؟

یہ کیسے ممکن ہے کہ امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ شریف) با حیات ہیں، جبکہ وہ گیارہ سو سال پہلے پیدا ہوئے ہیں؟ 1920 1080 The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib

سوال

یہ کیسے ممکن ہے کہ امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ شریف) با حیات ہیں، جبکہ وہ گیارہ سو سال پہلے پیدا ہوئے ہیں؟

جواب

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے، جو بڑا ہی مہربان، اور نہایت رحم کرنے والا ہے .
درود و سلام ہو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت علیہم السلام پر، اللہ ان کے ظہور میں تعجیل فرمائے اور ان کے دشمنوں پر اللہ کا عتاب ہو.

امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ شریف) کیسے ہزار سال تک زندہ رہ سکتے ہیں اس بات پر شک کرنا گویا اللہ سبحانہ و تعالی کی قدرت پر شک کرنے کے مترادف ہے

تمام مسلمانوں میں اتفاق رائے یہ ہے کہ خدا قادر مطلق ہے اور کائنات کے طبیعی اور کیمیائی قوانین پر مکمل اختیار رکھتا ہے۔ لہذا ، خدا ایک خاص شخص کو طویل عمر عطا کر سکتا ہے۔

قرآن مجید میں بھی دلائل موجود ہیں کہ حضرت نوح ؑ کی طویل عمر تھی۔

اور بےشک، ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو وہ ان میں نوسو پچاس برس رہے اور انہیں طوفاں نے گھیر لیا، جبکہ وہ ظالم تھے۔
قران (۲۹:۱۵)

لہذا ، یہ ممکن ہے کہ اللہ امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ شریف) کو بھی بر خلاف معمول طویل عمر عطا کریں۔

دفتر شیخ الحبیب

The Office Of His Eminence Sheikh al-Habib